نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان نیب

نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان نیب
نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان نیب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ان کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسزہسپتال میں نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے، اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے۔ ان کی حالت اب بہت بہتر ہے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج 3گھنٹے ان کے ساتھ تھے، ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے ساتھ پیر کے روز تین گھنٹے سے زائد وقت تک موجود رہے اور انہوں نے ہی خون پتلا کرنے والی ادویات تجویز کی تھیں۔

ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے24گھنٹے ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی گئی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی خبر غلط ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، نیب ٹیم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے سروسزہسپتال لے کر پہنچی، سروسزہسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تیار کیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کررہے ہیں، سرجیکل یونٹ میں پرائیویٹ روم تیارکرلیا گیا، نوازشریف کا چیک اپ سرجیکل یونٹ میں کیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور