سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں،مشیر خزانہ حفیظ شیخ

سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں،مشیر خزانہ ...
سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں،مشیر خزانہ حفیظ شیخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں،پاکستان کے معاشی حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کا شکارہیں،پاکستان کے معاشی حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے،حکومت نے پچھلے تین ماہ سے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی ،نان ٹیکس ریوینو کی شرح اورمزید کمی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے سٹیٹ بینک سے قرض لینا بند کردیا ہے ، پچھلے ستمبر میں ترسیلات زر 182 ارب ڈالرتھے جبکہ اس سال ستمبرتک ترسیلات زر 385 ارب ڈالرہیں جوکہ ایک مثبت تبدیلی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد