” میرا دوست شہباز شریف ۔۔۔“شیخ رشید ن لیگ کے صدر کی تعریفیں کرنے لگے

” میرا دوست شہباز شریف ۔۔۔“شیخ رشید ن لیگ کے صدر کی تعریفیں کرنے لگے
” میرا دوست شہباز شریف ۔۔۔“شیخ رشید ن لیگ کے صدر کی تعریفیں کرنے لگے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آزادی مارچ سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں توقع کرتاہوں ن لیگ میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن میں احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، میرا دوست شہباز شریف اور سپیکر صاحب جیسے لوگ شامل ہیں ، یہ دس بارہ اچھے لوگ ہیں ، عقل کا فیصلہ کریں گے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا صاحب کو میڈیا نے زیادہ ہوا دیدی ہے ، مولانا کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے ، یہ دس ایم جی کا غبارہ تھا اور اس میں 100 ایم جی کی ہوا بھر دی گئی ہے لیکن اب یہ پھٹنے جارہاہے ، یہ پھٹے گا تو لوگ یا د رکھیں گے کہ غبارہ پھٹ گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتاہوں ن لیگ میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن میں احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، میرا دوست شہباز شریف اور سپیکر صاحب جیسے لوگ شامل ہیں ، یہ دس بارہ اچھے لوگ ہیں ، عقل کا فیصلہ کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ریلوے کے سارے پھاٹک ختم ہو جائیں گے اور کوئی بھی پھاٹک ریلوے کراسنگ پر نہیں ہو گا ، فینسنگ کر دی جائے گی ، ان لوگوں کو نئے راست دے رہے ہیں ، 14سال مین پی سی ون تیار ہواہے ، تمام ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گے اور ساتھ ہی نئے ریلوے سنگل ہوں گے ، پورا ٹریک نیا بنے گا ۔

مزید : قومی