”باہر سے مشقتی لانے کی اجازت دی تو بیوی کہے گی کہ ۔۔“آصف زرداری کی سہولیات کی درخواست پر نیب کے دلائل

”باہر سے مشقتی لانے کی اجازت دی تو بیوی کہے گی کہ ۔۔“آصف زرداری کی سہولیات ...
”باہر سے مشقتی لانے کی اجازت دی تو بیوی کہے گی کہ ۔۔“آصف زرداری کی سہولیات کی درخواست پر نیب کے دلائل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس اور پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی ہے جبکہ آصف زرداری کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیا کہ آصف زرداری کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے ۔ نیب دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قیدی ملزم کو صرف جیل سے مشقتی فراہم کیا جا سکتاہے ،ایسا نہیں ہوتا باہر سے کسی کو لا کر جیل میں مشقتی رکھ لیا جائے ، مشقتی لانے کی اجازت دی تو بیوی کہے گی جیل میں شوہر کی خدمت کرنے دیں ۔

مزید : قومی