جج ویڈیو کیس، اسلام آبادہائیکورٹ کی ملزم ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

جج ویڈیو کیس، اسلام آبادہائیکورٹ کی ملزم ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے ...
جج ویڈیو کیس، اسلام آبادہائیکورٹ کی ملزم ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو کیس میں ملزم ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے ملزم ناصر بٹ اور فیملی سے متعلق درج مقدمات پر تفتیشی سے جواب طلب کرلیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ناصر بٹ قانون کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان آجائے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جج ویڈیو کیس میں ملزم ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل ناصر بٹ نے کہا کہ میں دستاویزات جمع کراناچاہتا مگرتصدیق نہیں کر رہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ دستاویزات کسی چیز کی ہیں،وکیل ناصر بٹ نے کہا کہ دستاویزات احتساب عدالت کے فیصلے سے متعلق ہیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس میں تھرڈپارٹی کیسے دستاویزات دے سکتی ہے ،کریمنل کیس میں تھرڈپارٹی اپیل نہیں کر سکتی۔

عدالت نے ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم ناصر بٹ اور فیملی سے متعلق درج مقدامات پر تفتیشی سے جواب طلب کرلیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ناصر بٹ قانون کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان آجائے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کو ہدایت کی کہ ناصر بٹ پاکستان آکر تفتیش جوائن کرے،عدالت ناصر بٹ کو پروٹیکٹ کریگی پیش ہونالازم ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد