سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 5نومبر تک ...
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسے استفسار کیا کہ کیا مفرور ملزمان گرفتار ہوئے ؟نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، احتساب عدالت کے جج نے نیب کو آئندہ سماعت پرمفرورملزمان کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی