آزادی مارچ کی کامیابی کا اندازہ نہیں لگا سکتا میں تو جیل میں ہو ں،آغا سراج درانی

آزادی مارچ کی کامیابی کا اندازہ نہیں لگا سکتا میں تو جیل میں ہو ں،آغا سراج ...
آزادی مارچ کی کامیابی کا اندازہ نہیں لگا سکتا میں تو جیل میں ہو ں،آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، مارچ کی کامیابی کا اندازہ نہیں لگا سکتا میں تو جیل میں ہو ں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے مارچ کی حمایت کی ہدایت کردی ہے،مارچ کی کامیابی کا بہتر اندازہ نہیں لگا سکتا میں تو جیل میں ہو ں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جیل مینول کے حساب سے سہولیات دی گئی ہیں ،اگرسہولیات واپس بھی لے لیں تو زمین پر سونے والا انسان ہوں،کیس چل رہا ہے اور جیل میں ہوں جج ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔