پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے،وزیر اعظم آزادکشمیر

پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے،وزیر اعظم ...
پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے،وزیر اعظم آزادکشمیر

  



مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا ہے کہ پاکستان کاکیس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا ہے کہ پاکستان کاکیس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے،بھارت نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے پوری دنیا کو یہ تاثر دیا ہے کہ دونوں ملکوں میں زمینی تنازع ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے ایل اوسی پرآبادی کو ہراساں کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا،بھارت ایل اوسی پرفوجی پیش قدمی کی کوشش کرے گالیکن ہزیمت اٹھاناپڑے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد