پاکستان نے بھارت کی وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی، این ٹی سی نے دعویٰ کردیا

پاکستان نے بھارت کی وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو ہیک کرنے کی کوشش ...
پاکستان نے بھارت کی وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی، این ٹی سی نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ٹی سی پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دنیانیوز کے مطابق این ٹی سی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام پراب تک 12 ملین سائبرحملے ہوئے،ویب سائٹ ہیک کرنے کیلئے مختلف ممالک سے سائبرحملے کئے گئے ،این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرزکی طرف سے بھی سائبرحملوں کی کوشش کی گئی جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹٰی سی ) کی سائبرسیکیورٹی ٹیم نے بھرپوردفاع کیا،این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پروگرام کیخلاف ایک لاکھ 78ہزارسائبرحملے ہوئے،ویب سائٹ پرتمام سائبرحملوں کوناکام بنادیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے دیئے جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد