گوتم گمبھیر نے انسانیت کا انتہائی حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیدیا، کس پاکستانی بچی کی مدد کی اور کیوں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

گوتم گمبھیر نے انسانیت کا انتہائی حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیدیا، کس ...
گوتم گمبھیر نے انسانیت کا انتہائی حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیدیا، کس پاکستانی بچی کی مدد کی اور کیوں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے انسانیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوں تو گوتم گمبھیر پاکستان دشمنی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کی شاہد آفریدی کیساتھ بھی لفظی جنگ جاری رہتی ہے جبکہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لیکن اب انہوں نے انسانیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیدیا ہے۔
کرکٹر سے سیاستدان بننے والے گوتم گمبھیر نے 10سالہ پاکستانی بچی عمائمہ علی اور اس کے والدین کو بھارت میں دل کی سرجری کیلئے ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور ویزا جاری کئے جانے پر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں ایک نظم لکھتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شکریہ ادا کیا۔گوتم گھمبیر نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید :

کھیل -