سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا، فردوس عاشق اعوان

سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا، فردوس عاشق اعوان
سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا، فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا،بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا، سی پیک منصوبوں پرعملدرآمدکی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں،پاکستان اورچین کے مشترکہ پاورپلانٹ کاافتتاح نہایت خوش آئندہے، موجودہ حکومت کے شفافیت اوربدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشا اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا، سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد