سپریم کورٹ کا ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل اورفعال کرنے کاحکم

سپریم کورٹ کا ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل اورفعال کرنے کاحکم
سپریم کورٹ کا ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل اورفعال کرنے کاحکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل اورفعال کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل کرکے فعال کرے،ورکرزویلفیئرحکام صوبائی بورڈزکوفنڈزکے اجراکیلئے اقدامات اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ورکرزویلفیئرفنڈزسے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل اورفعال کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ حکومت ورکرزویلفیئرفنڈزکی تشکیل کرکے فعال کرے،ورکرزویلفیئرحکام صوبائی بورڈزکوفنڈزکے اجراکیلئے اقدامات اٹھائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ صوبوں کوڈیتھ اورمیرج گرانٹ کی مدمیں فنڈزکااجراکیوں نہیں کیاگیا؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ڈیتھ اورمیرج گرانٹ توبڑااہم معاملہ ہوتاہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ورکرز ویلفیئرفنڈزکی تشکیل مکمل نہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ورکرزصبرکریںاوربورڈکی تشکیل مکمل ہونے دیں،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد