ہائیکورٹ میں ایڈیشنل بنچزکی تشکیل سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کارجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم

ہائیکورٹ میں ایڈیشنل بنچزکی تشکیل سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کارجسٹرار آفس کے ...
ہائیکورٹ میں ایڈیشنل بنچزکی تشکیل سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کارجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہورہائیکورٹ میں ایڈیشنل بنچزکی تشکیل سے متعلق کیس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاہورہائیکورٹ میں ایڈیشنل بنچزکی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نے بنچ نہ بنانے کاانتظامی فیصلہ کیا،انتظامی فیصلے کوہائیکورٹ کی جوڈیشل سائٹ پرچیلنج کرسکتے ہیں۔