رانا ثنا اللہ کےخلاف کیس کی پیروی کرنے والے اے این ایف کے وکیل پر قاتلانہ حملہ،مقدمہ درج

رانا ثنا اللہ کےخلاف کیس کی پیروی کرنے والے اے این ایف کے وکیل پر قاتلانہ ...
رانا ثنا اللہ کےخلاف کیس کی پیروی کرنے والے اے این ایف کے وکیل پر قاتلانہ حملہ،مقدمہ درج

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے کیس کی پیروی کرنے والے اے این ایف کے سرکاری وکیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، 3نامعلوم افراد کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے سرکاری وکیل پر21اکتوبر کو تین نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ،کاشف جاویدلیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیروی کر رہے ہیں،وکیل کو کئی روز سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں،3نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور