دوست کے راضی نہ ہونے پر نوجوان نے فیس بک پر لائیو خودکشی کرلی

دوست کے راضی نہ ہونے پر نوجوان نے فیس بک پر لائیو خودکشی کرلی
دوست کے راضی نہ ہونے پر نوجوان نے فیس بک پر لائیو خودکشی کرلی

  



گھوٹکی (ویب ڈیسک) ناراض دوست کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے فیس بک پہ لائیو ہو کر خود پہ گولی چلا کر زندگی کا دیا بجھا دیا۔گھوٹکی کے قریب گائوں عادل پور میں ناراض دوست کو منانے میں ناکام نوجوان منیر کلوڑ نے دل شکستہ ہو کر فیس بک پہ لائیو ہو کر خود کو گولی مار کرخود کشی کر لی۔خود کشی کے مناظر کئی افراد نے لائیو دیکھے اور اس دوران لوگ نوجوان کو منع کرتے رہے لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی. ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کا دوست کوئی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا تھا جو کہ قریبی علاقے جروار کا رہائشی ہے، جاں بحق نوجوان کی لاش گھوٹکی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی