پولیس نے والدین کو بتائے بغیر دوست کے گھر میں رہائش پذیر19 سالہ دوشیزہ کو ڈھونڈ نکالا

پولیس نے والدین کو بتائے بغیر دوست کے گھر میں رہائش پذیر19 سالہ دوشیزہ کو ...
پولیس نے والدین کو بتائے بغیر دوست کے گھر میں رہائش پذیر19 سالہ دوشیزہ کو ڈھونڈ نکالا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس یکی گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 19سالہ مغویہ ارم اشفاق کو بازیاب کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق مغویہ ارم والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر بغیر بتائے سہیلی کے گھرشادباغ چلی گئی تھی۔مغویہ کے والدین نے تھانہ یکی گیٹ میں اغواءکا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس یکی گیٹ نے مغویہ ارم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کرکے والدین کے سپرد کر دیا۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن منصور قمر کامغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور