احتجاج کا مقصد نیب کو بند کروانا ہے،تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں اور حل ان کااستعفیٰ ہے،بلاول بھٹو زرداری

احتجاج کا مقصد نیب کو بند کروانا ہے،تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں اور حل ان ...
احتجاج کا مقصد نیب کو بند کروانا ہے،تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں اور حل ان کااستعفیٰ ہے،بلاول بھٹو زرداری

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد نیب کو بند کروانا ہے،تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں اور حل ان کااستعفیٰ ہے،تھرپارکر کے بعد کشمور میں جلسہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بزدل ہیں، حکومت کی پریشانی اور ڈر عوام کے سامنے ہے،انہیں ہمت سے کام لینا چاہیے ،اسلام آباد پورے پاکستان کا ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر کام کر رہی ہیں،ہم سب کا مطالبہ ہے کہ نیا الیکشن کروانا چاہیے،میڈیا کی آزادی کے لیے سیاسی جماعتیں جدودجہد کریں گے،نیب نے سیاسی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ،ہم نے نیب کو بند کر نا ہے ،تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں اور حل ان کااستعفیٰ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے حکومت نے خود اسلام آباد لاک ڈاون کروا رہی ہے،احتجا ج جمہوری جماعتوں کا حق ہے،عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی پیشکش کی تھی، ہر بات پر یو ٹرن نہیں لیا جا سکتا،حکومت کو سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہر بار پارلیمان کو تالا لگایا جائے، عدلیہ اور نیب پر دبا? ڈالیںاورالیکشن میں دھاندلی کروائیں،ایسی صورتحال میں احتجاج اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی نے کل تمام سیاسی جماعتوں سے میٹنگ کی ہے،اے پی سی اجلاسوں سے لے آج تک پیپلز پارٹی آزادی مارچ کے ساتھ ہے، دو طرفہ معیار نہیں ،حکومت کے خلاف کراچی سے کشمیرتک کا سفر جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے بعد کشمور میں جلسہ کیا جائے گا،جلسوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گااور سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں عمران خان کو گھر بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم پہلے بھی لڑتے آئے اور اب بھی کٹھ پتلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سانحہ کاساز کی یاد میں جلسہ کیا تھا جس میں کراچی کی عوام نے بتایا کہ وہ اس حکومت کے خلاف ہیں،تھرپارکر میں بھی جلسہ کریں گے ،جلسے میں عوام کے معاشی ، سیاسی حقوق کی بات کریں گے،موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی سونامی اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی مرتب کی ،عوام نااہل حکومت کے خلاف ہو چکے ہیں،یہ حکومت زداری کو طبی سہولیات نہ دے کرپیپلزپارٹی پر دبا? میں ڈال رہی ہے،ہم دبائو میں نہیں آئیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد