نوازشریف کے چچا زاد بھائیوں کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا

نوازشریف کے چچا زاد بھائیوں کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا
نوازشریف کے چچا زاد بھائیوں کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کروڑوں روپے کے بینک ڈیفالٹر چچا زاد بھائیوں کے وارنٹ گر فتا ری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔بینکنگ عدالت کی جج شاہدہ سعید نے بینک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ کشمیر فیڈز کے زاہد شفیع، سلمان مجاہد بٹ، علی مبارک اور دیگر مالکان نے بینک سے 2007ءمیں قرض حاصل کیا اور قرض کیلئے 14 کروڑ 86 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کے سویا بین اور مکئی کے تھیلے رہن رکھوا ئے، بینک کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ کشمیر فیڈز کے مالکان نے قرض کی رقم ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ سٹاک چوری کروا دیا جبکہ رقم کی ریکوری کیلئے ملزم زاہد شفیع سمیت دیگر مالکان کو نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں،بینک کا سٹاک چوری کرنے اور رقم کی عدم ادائیگی پر کشمیر فیڈز کے زاہد شفیع، شہزاد جاوید، فرزانہ جاوید، عثمان جاوید اور دیگر مالکان کیخلاف فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وکلاءکے دلا ئل سننے کے بعد مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کشمیر فیڈز کے مالکان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔