فٹ پاتھ صرف شہریوں کے چلنے کیلئے مختص ہے،سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

فٹ پاتھ صرف شہریوں کے چلنے کیلئے مختص ہے،سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر تجاوزات ...
فٹ پاتھ صرف شہریوں کے چلنے کیلئے مختص ہے،سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے فٹ پاتھ پر تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پرچلیں گے توحادثات بڑھیں گے،فٹ پاتھ صرف شہریوں کے چلنے کیلئے مختص ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے کے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فٹ پاتھ پرتجاوزات کے باعث شہریوں کیلئے چلنادشوارہوچکا،عدالت نے استفسار کیا کہ فٹ پاتھ پرتجاوزات کی اجازت دے کون رہا ہے؟

عدالت نے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پرچلیں گے توحادثات بڑھیں گے،فٹ پاتھ صرف شہریوں کے چلنے کیلئے مختص ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی