نیب ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے،نوازشریف سے ہفتے میں دو بار ملنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر عدنان کا ڈی جی نیب کو خط

نیب ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے،نوازشریف سے ...
نیب ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے،نوازشریف سے ہفتے میں دو بار ملنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر عدنان کا ڈی جی نیب کو خط

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف دل،گردے،ذیابیطس اور دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں،نواز شریف کو مسلسل احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہے،نیب لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے، نیب کم از کم مجھے ہفتے میں دو بار ملنے کی اجازت دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ڈی جی نیب کو خط تحریرکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل، گردے،ذیابیطس اور دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں، نواز شریف کو مسلسل احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ سابق مختلف قسم کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام کو نوازشریف کے طبی معائنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے،خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق مجھے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ایمرجنسی ایمبولینس کی سہولت میسر ہے،نیب حراست میں نوازشریف کو دی گئی طبی سہولیات ناکافی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام طبی ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب مجھے ملنے نہیں دے رہا، نیب لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کوباقاعدہ طورپرطبی سہولیات دی جائے،نیب کم از کم مجھے ہفتے میں دو بار ملنے کی اجازت دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور