بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ، کتنے روپے بڑھائی جا سکتی ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ، کتنے روپے بڑھائی جا سکتی ہے ؟ ...
بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ، کتنے روپے بڑھائی جا سکتی ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کے اس طوفان نے عوام کو پہلے ہی شدید پریشانی میں ڈال رکھاہے اور اب بجلی مزید مہنگے ہونے کے امکان نے بھی جنم لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا ، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 97 پیسے اضافے کا امکان ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر انٹر بینک میں 15 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

مزید : قومی