جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کےخلاف 28اکتوبرکوہونےوالی سماعت ملتوی کی جائے، 29اور30 اکتوبر کوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے ہیں، سماعت والے دنوں میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی جائے ۔