نوازشریف کی صحت کیسی ہے ؟ شہبازشریف نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد بتا دیا

نوازشریف کی صحت کیسی ہے ؟ شہبازشریف نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد بتا دیا
نوازشریف کی صحت کیسی ہے ؟ شہبازشریف نے ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں شہبازشریف نے ان کی عیادت کی ہے اور ڈاکٹروں سے مشاورت بھی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لاہور سروسز ہسپتال کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے نوازشریف کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشاورت بھی کی ۔شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بتایاہے کہ ان کے پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہوئے ہیں ، پلیٹ لیٹس میں کمی سے ڈاکٹرز کو تشویش لاحق ہے ، نوازشریف کو بر وقت طبی امداد نہ پہنچانے کی انکوائری کروائی جائے ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر نیب حوالات سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے علاج کیلئے ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیدیا گیاہے جو کہ مسلسل چیک اپ کر رہاہے ۔

مزید : قومی