مولانا فضل الرحمان اپنے مقصدمیں ضرورکامیاب ہوں گے،آصف زرداری

مولانا فضل الرحمان اپنے مقصدمیں ضرورکامیاب ہوں گے،آصف زرداری
مولانا فضل الرحمان اپنے مقصدمیں ضرورکامیاب ہوں گے،آصف زرداری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مقصدمیں ضرورکامیاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کوپمزہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیاگیا،ہسپتال آمد پر صحافی کے سوال ”کنٹینرز لگ گئے گرفتاریاں ہو رہی ہیں کیا کہیں گے؟کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، سابق صدر نے صحافی کے سوال ”کیا فضل الرحمان اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور کامیاب ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد