ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کا قاتل 17سال بعد گرفتار

ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کا قاتل 17سال بعد گرفتار
ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کا قاتل 17سال بعد گرفتار

  



کوئٹہ(ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی نے نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلو کو شہید کر نے والے دہشت گرد کو 17سال بعد گرفتار کر لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سابق ڈی آئی جی سبی عبدالعزیز بلوکو شہید کرنے والا دہشت گرد نصیر آباد میں موجود ہے جس پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد غلام رسول کو 17سال بعد گرفتار کرلیا۔اخباری ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2003میں نوتال میں ڈی آئی جی عبدالعزیز بلو کو محافظ اور ڈرائیور سمیت شہید کر دیا تھا ملزم مزید 13دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ