دھوکا دہی سے متعلق کیس ،نیب نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی

دھوکا دہی سے متعلق کیس ،نیب نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی
دھوکا دہی سے متعلق کیس ،نیب نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب حکام نے دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی ،نیب نے نجی ہاوَسنگ سوسائٹی سے ایک ارب 95کروڑروپے ریکورکرلئے،ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے رقم حاصل کی گئی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق نیب راولپنڈی نے دھوکہ دہی سے متعلق کیسزمیں اب تک کی2 سب سے بڑی ریکوریاں کی ہیں،نیب کی جانب سے نجی ہاوَسنگ سوسائٹی سے ایک ارب 95کروڑروپے ریکورکئے گئے ہیں،تفتیشی افسرسیماب قیصرنے ملزم میاں وسیم سے رقم ریکورکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام عوام سے فراڈکیا گیا تھا،ملزم نے رقم پلی بار گین کے ذریعے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔