آصف زرداری کو پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ، کونسے وارڈ میں رکھا جائے گا ؟پتا چل گیا

آصف زرداری کو پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ، کونسے وارڈ میں رکھا جائے گا ؟پتا چل ...
آصف زرداری کو پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ، کونسے وارڈ میں رکھا جائے گا ؟پتا چل گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ اور کمر کی تکلیف کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ انہیں کارڈیک سینٹرکی تیسری منزل پر خصوصی وارڈ میں رکھا جائے گا ۔ آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل قرار دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جیل حکام کی جنانب سے خط لکھا گیا تھا ، ڈاکٹروں نے سابق صدر کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف لاہور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر لایا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار پر آ گئے ہیں جس کے باعث ڈاکٹرں کو تشویش لاحق ہے ۔

مزید : قومی