قندیل بلوچ کیس، بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر مگر یہ اپیل کس نے کی ؟

قندیل بلوچ کیس، بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر مگر یہ اپیل کس ...

  



ملتان(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے۔ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی اپیل میں مو¿قف اختیار کیاہے کہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے تمام شواہد کو مد نظر رکھے بغیر ملزمان کو بری کر دیا۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم وسیم کو سیکشن 302 کے تحت سزا نہیں سنائی گئی۔ملزم وسیم کی سزا کو بڑھایا جائے۔اپیل ملزمان مفتی عبدالقوی، ظفر، عبدالباسط، حقنواز اور اسلم شاہین کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان