جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 202 رنز سے شکست، بھارت نے سیریز 0-3 سے جیت لی

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 202 رنز سے شکست، بھارت نے سیریز 0-3 سے ...
جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 202 رنز سے شکست، بھارت نے سیریز 0-3 سے جیت لی

  



رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 202 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس سیریز میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیا جن کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ان کیلئے بہترین سیریز میں سے ایک ہے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 497 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 162 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور ویرات کوہلی نے فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 132 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ سے دوسری اننگز شروع کی تو باقی دو کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف ایک سکور کے اضافے کیساتھ ہی آﺅٹ ہو گئے اور یوں بھارت نے یہ میچ ایک اننگز اور 202 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-3 کی کامیابی حاصل کر لی۔

اس سیریز میں بھارتی بلے باز مایانک اگروال نے 215، کوہلی نے 254 نائٹ آﺅٹ اور روہت شرما نے 212 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلیں۔

مزید : کھیل