مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا سارا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈال دیا

مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا سارا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ...
مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا سارا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا تمام تر ملبہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو ہٹائے جانے کے بارے میں میڈیا میں بہت سی باتیں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری، چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی وکٹ کیپر بیٹسمین کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی اور ہم نے معاملات کا جائزہ لیا لیکن کپتان کے بارے میں حتمی فیصلہ احسان مانی کی صوابدید ہے۔
انہوں نے کہا بورڈ کے سربراہ نے اپنے بیان میں خود بھی واضح کیاکہ سرفراز احمد کو ہٹانے کا فیصلہ صرف ان کی ناقص فارم کی بنیاد پر کیا، میڈیا میں کئی تھیوریز چل رہی ہیں مگر اس میں کوئی سازش نہیں تھی، میں نے ہمیشہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو سپورٹ کیا، ان کی بطور کپتان ملک کیلیے خدمات بھی ہیں، سیدھی سی بات ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہورہی ہے، اپنی فارم بحال کریں تو قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، یہ پیغام سرفراز احمد اور سب کیلئے ہے۔

مزید :

کھیل -