حکومتی ترجمان کابیان”نواز شریف ہشاش بشاش تھے “ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے،اسفند یار ولی

حکومتی ترجمان کابیان”نواز شریف ہشاش بشاش تھے “ذاتی عناد کی غمازی کرتا ...
حکومتی ترجمان کابیان”نواز شریف ہشاش بشاش تھے “ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے،اسفند یار ولی

  



پشاور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت میں منتقلی افسوسناک ہے ، آزادی مارچ نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے نواز شریف کی صحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اورکیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری افسوسناک ہے، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے والوں کا ایک دن احتساب ہوگا، حکومتی ترجمان کا یہ کہنا کہ نواز شریف ہشاش بشاش تھے ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے،کلثوم نواز کی بیماری کا بھی اسی طرح مذاق اڑایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، سابق صدر زرداری کی بیماری کوبھی دباو¿ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکیے جائیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور