کراچی کی عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کردیا

کراچی کی عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کردیا
کراچی کی عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ہسپتال کے مالک عامرچشتی،علی فرحان اورشہزادعالم کوبری کردیا،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بری کئے گئے ملزمان کےخلاف کوئی خاص گواہیاں اورشواہد نہیں ملے۔

عدالت نے ملزمہ ثوبیہ اورآغا معیزکی ضمانتیں مسترد کردیں،عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان ثوبیہ اورآغا معیز کومقدمہ میں ملزم نامزد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،دونوں ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں 22اپریل کو9ماہ کی نشوہ غلط انجکشن لگنے سے انتقال کرگئی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی