آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے؟ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں ؟ سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری بلدیات کی سرزنش کردی

آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے؟ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں ؟ سندھ ہائیکورٹ نے ...
آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے؟ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں ؟ سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری بلدیات کی سرزنش کردی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم فراہمی کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ سیکرٹری بلدیات کی سرزنش کردی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم فراہمی کیس کی سماعت ہوئی،عددالت نے سیکرٹری بلدیات کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ پچھلی تاریخ پرکیوں نہیں آئے ؟ عدالت نے استفسار کیاکہ آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے؟ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں ؟

سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ یہ ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے،ضلع شرقی کے علاوہ تمام اضلاع کو فنڈدیاگیاہے،ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا کہ ہمیں ڈیڑھ کروڑروپے حال ہی میں ملے ہیں،ضلع شرقی اور جنوبی کو2کروڑروپے دیئے گئے ہیں،

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کہا کہ ہمیں 2کروڑ روپے ملیں گے ابھی موصول نہیں ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے کہا کہ میں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ابھی ملے نہیں ، سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ ضلع شرقی کی جانب سے مطالبہ نہیں تھااس لیے فنڈزنہیں دیئے گئے،عدالت نے کہا کہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں مگرآپ لوگ کچھ نہیں کررہے،سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ رقم ڈی ایم سیز کو گاڑیوں کی مرمت کےلئے دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی