سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف دیدیا

سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف دیدیا
سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف دیدیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے 14 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف دیدیا ہے، کپتان بابراعظم نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 10، کامران اکمل نے 18، رضوان حسین نے 9 اور عمر اکمل نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

خیبرپختونخواہ کی جانب سے عمران خان جونیئر سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوںنے 4 اوورز میں 39 رنز دئیے جبکہ عثمان خان شنواری نے 4 اوورز میں 37 اور محمد محسن نے 4 اوورز میں 33 رنز دئیے اور ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، عرفان اللہ نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل