بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،سفارتکاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،سفارتکاروں نے خود گراﺅنڈ ...
بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،سفارتکاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا،ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتکاروںنے ایل او سی کے جوراسیکٹر کا دورہ مکمل کر لیا ہے،پوری دنیاکے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے،سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔غیرملکی سفارتکاروں نے جورابازارکادورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود دکانداروں سے ملاقات کی ہے، غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے،انہوں نے جورا بازار میں موجود لوگوں سے معلومات بھی لی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد