سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا کیا علاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ؟ اندر سے خبر آ گئی

سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا کیا علاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ...
سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا کیا علاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ؟ اندر سے خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ رات طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیب حوالات سے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور علاج جاری ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں جس کے بعد میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار سے کم ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ نوازشریف چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی تھی ۔

مزید : قومی