”بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ۔۔“ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے بھارت کو چیلنج کر دیا

”بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ۔۔“ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے بھارت کو ...
”بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ۔۔“ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے بھارت کو چیلنج کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایک دن کیلئے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی میڈیا اور سفیروں کو دورہ کروائے انہیں پتا لگ جائے گا کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے دلوں میں پاکستان بستا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آصف غفور کا کہناتھا کہ وہ چیلنج دیتے ہیں کہ جس طرح آج پاکستان نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا ہے، بھارت ایک دن کے لیے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی میڈیا اور سفیروں کو لے کر جائے، انہیں پتہ لگ جائے گا کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں پاکستان بستا ہے۔

لائن آف کنٹرول جانے والے غیر ملکی سفارت کاروں نے جورا بازار کا دورہ کیا، عوام اور دکانداروں سے ملاقات کی، بھارتی گولہ باری سے دکانوں اور گھروں کے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت نے 2018ء میں 3 ہزار 38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے 2018ء میں 58 شہری شہید اور 319 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ءمیں اب تک بھارت نے 2 ہزار 608 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، رواں سال بھارتی فائرنگ سے اب تک 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی