دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کون ہیں؟

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کون ہیں؟
دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کون ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے نواب شاہ کے فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 83 میچ کھیل کر 22.82 کی اوسط سے 2687 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 32 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاشف بھٹی طویل عرصے سے فرسٹ کلاس کرکٹرکھیل رہے تھے مگر سلیکٹرز کی نظر کرم سے محروم تھے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگ اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ کاشف بھٹی نیوزی لینڈ کے خلاف اے ٹیم میں بھی شامل تھے جنہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
کاشف بھٹی کی قومی ٹیم میں شمولیت سے ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے ان کے بھائی سجاد بھٹی کا کہنا ہے ماں کی دعاؤں سے بھائی قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارگردگی کے باوجود بھی بھائی کو قومی ٹیم میں نظر انداز کیا جاتا تھا لیکن اب میرٹ پر انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے، انشاءاللہ وہ اپنی بہترین پر فارمنس سے سلیکٹر کا اعتماد حاصل کریں گے۔

مزید :

کھیل -