قطر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بھارت کوکشمیرمیں ظلم وستم سے روکے،گورنر سندھ کا قطر کے قونصل جنرل سے مطالبہ

قطر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بھارت کوکشمیرمیں ظلم وستم سے روکے،گورنر ...

  



کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قطر کے قونصل جنرل مشال محمدسے ملاقات میں کہا ہے کہ قطر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بھارت کوکشمیرمیں مزیدظلم وستم سے روکے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے قطر کے قونصل جنرل مشال محمدنے ملاقات کی ہے، ملاقات میںدوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قونصل جنرل قطر کوکشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں آگاہ کیا،عمران اسماعیل نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھی کشمیر کے مسئلہ پر بالکل چپ سادھ رکھی ہے ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ، قطر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بھارت کوکشمیرمیں مزیدظلم وستم سے روکے،پاکستانی عوام قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قونصل جنرل قطرنے گورنرسندھ کو19ویں دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

قونصل جنرل قطر مشال محمدنے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی سے خطہ خوفناک صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے ،کسی بھی مشکل گھڑی میں قطر کی عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہا رکیا۔

مزید : قومی