آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی ر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ اباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا ۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی