آج سفارتکاروں اور میڈ یا نے آ زاد کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی آرمی چیف کے دعویٰ کی حقیقت کو آنکھ سے دیکھ لیا:میجر جنرل آصف غفور

آج سفارتکاروں اور میڈ یا نے آ زاد کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی آرمی چیف کے دعویٰ ...
آج سفارتکاروں اور میڈ یا نے آ زاد کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی آرمی چیف کے دعویٰ کی حقیقت کو آنکھ سے دیکھ لیا:میجر جنرل آصف غفور

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج سفارتکاروں اور میڈیا نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے،سفارتکاروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعویٰ کی حقیقت کو آنکھ سے دیکھ لیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے درخواست ہے کہ مقبوضہ کشمیر جائے اور حقائق سامنے لائے،بھارت دیکھ لے گا کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کو چیلنج ہے کشمیر ایل او سی پر سفارتکاروں اور میڈیا کو لیکر جائے،بھارت دعویٰ ثابت کرنے کیلئے مرضی کے سکارتکاروں اور میڈیا کو پاکستان سے لے جائے۔

مزید : قومی