’اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ۔۔۔‘ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو دھمکی دے دی

’اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ۔۔۔‘ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو دھمکی ...
’اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ۔۔۔‘ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا پر واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا اور اس کا جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہوگا۔
وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاو¿ں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے۔ ہندوستان کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔ہندوستان کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسے میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

قومی -