”شاہد خاقان عباسی کو جیل میں اے سی کے ساتھ یہ چیزیں بھی فراہم کی جائیں “ ن لیگ نے فرمائش کر ڈالی

”شاہد خاقان عباسی کو جیل میں اے سی کے ساتھ یہ چیزیں بھی فراہم کی جائیں “ ن ...
”شاہد خاقان عباسی کو جیل میں اے سی کے ساتھ یہ چیزیں بھی فراہم کی جائیں “ ن لیگ نے فرمائش کر ڈالی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات کی فراہم کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔سابق مشیر قانون وانصاف بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے قائم میڈیکل بورڈ شاہد خاقان عباسی کو ضروری سہولیات کی فراہمی کی سفارش کرچکا ہے، جبکہ عدالتی احکامات پر عمدرآمد نہیں کیا جارہا۔متن میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کو فوری طور پر جیل میں اے سی،الگ واش روم اور گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے۔

مزید : قومی