آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ میںکرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی امن و امان کیلئے کارکردگی کو سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ داخی سکیورٹی آپریشن کیلئے بلوچ رجمنٹ کی کارردگی مثالی ہے۔تقریب کے آخر میں آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

مزید : قومی