2020ءمیں سیاحت کے لئے کون سا ملک دنیا میں سب سے بہترین؟ فہرست جاری، مسلم ملک سب پر بازی لے گیا

2020ءمیں سیاحت کے لئے کون سا ملک دنیا میں سب سے بہترین؟ فہرست جاری، مسلم ملک سب ...
2020ءمیں سیاحت کے لئے کون سا ملک دنیا میں سب سے بہترین؟ فہرست جاری، مسلم ملک سب پر بازی لے گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’لونلی پلانیٹ‘ (Lonely Planet)نامی ادارے کی طرف سے ہر سال سیاحت کی غرض سے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔اب آئندہ سال 2020ءکے لیے بھی یہ فہرست سامنے آگئی ہے اور اس بار بھوٹان کو سیاحوں کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیاہے۔ ممالک میںدوسرے نمبر پر برطانیہ،تیسرے نمبر پرشمالی مقدونیہ،چوتھے نمبر پر اروبا، پانچویں نمبر پر سویزی لینڈ، چھٹے نمبر پر کوسٹاریکا، ساتویں نمبر پر نیدرلینڈز، آٹھویں نمبر پرلائبیریا، نویں نمبر پرمراکش اور دسویں نمبر پر یوراگوئے کو سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دیاگیاہے۔

لونلی پلانیٹ کی طرف سے ممالک کے بعدسیاحت کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست بھی دی گئی ہے۔اس فہرست میں مسلمان ملک مصرکے دارالحکومت قاہرہ کوتیسرے نمبرپر سیاحوں کے لیے بہترین قرار دیاگیاہے۔پہلے نمبر پر سیلزبرگ اور دوسرے نمبر پر واشنگٹن ڈی سی بہترین قرار دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب آئرلینڈ کاشہرگیلوے،جرمنی کاشہربون،بولیویاکاشہرلاپیز، بھارت شہرکوچی،کینیڈا کاشہر وینکوور، متحدہ عرب امارات کاشہر دبئی اور ڈینور بہترین شہر قرار پائے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس