زیادہ دودھ اورمکھن کھانے سے مرد کون سی سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

زیادہ دودھ اورمکھن کھانے سے مرد کون سی سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ...
زیادہ دودھ اورمکھن کھانے سے مرد کون سی سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ اور مکھن وغیرہ کے طبی فوائد سے ہم سبھی آگاہ ہیں لیکن کسی بھی چیزکاحدسے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے،چنانچہ سائنسدانوںنے دودھ اور مکھن کے زیادہ استعمال کا بھی مردوں کے لیے ایک خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق میو (Mayo)کلینک کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد دودھ،مکھن اور پنیر وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا امکان 76فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے اس موضوع پر کی جانے والی 47تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جان شین کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تحقیقات کے تجزئیے کے دوران پراسٹیٹ کینسر اور ڈیری مصنوعات کے درمیان ایک براہ راست لنک ملا۔ جب ہم نے اس لنک پر تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ جو مرد ڈیری مصنوعات زیادہ استعمال کرتے تھے انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کے کیس دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ رپورٹ ہوئے۔ دوران تحقیق یہ بھی معلوم ہوا کہ جو مرد پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں یہ کینسر لاحق ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -