16 سالہ لڑکی کو حد سے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے مار پڑ گئی

16 سالہ لڑکی کو حد سے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے مار پڑ گئی
16 سالہ لڑکی کو حد سے زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے مار پڑ گئی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک 16 سالہ ماڈل گرل و گلوکارہ جیسی پنک کو صرف اس وجہ سے مار پڑ گئی کہ وہ حد سے زیادہ خوبصورت ہے۔ جیسی کو سندر لینڈ میں ایک نائٹ کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

جیسی پنک اتوار کی شب اپنے دوستوں کے ہمراہ نائٹ کلب گئی تھی جہاں ایک خاتون نے حسد کی بنا پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خاتون نے لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کے چہرے پر کئی لاتیں ماریں ، خاتون کے ناخن بھی جیسی کی گردن میں گھس گئے جس کی وجہ سے وہ لہو لہان ہوگئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

جیسی کی ماں ایمی پنک کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو حسد کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ’ جیسی بار میں تھی کہ اچانک ایک خاتون آئی اور اس نے پہلے اسے زمین پر گرایا اور پھر لاتوں سے مارنا شروع کردیا، خاتون نے اس کے سر میں بھی لاتیں ماریں جس کی وجہ سے وہ صدمے کی کیفیت میں ہے، وہ ایک خوبصورت لڑکی ہے اور اسی وجہ سے اس کو نشانہ بنایا گیا۔‘

مزید : ڈیلی بائیٹس