کراچی میں پلاسٹک کے انڈے پکڑے گئے، یہ دراصل کیا ہیں؟ پاکستانیوں کے لئے خطرناک خبر آگئی

کراچی میں پلاسٹک کے انڈے پکڑے گئے، یہ دراصل کیا ہیں؟ پاکستانیوں کے لئے ...
کراچی میں پلاسٹک کے انڈے پکڑے گئے، یہ دراصل کیا ہیں؟ پاکستانیوں کے لئے خطرناک خبر آگئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک شہری کی درخواست پر پولیس نے جمیل خان نامی ایک دکاندار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جس پر الزام تھا کہ اس نے شہری کو پلاسٹک کے بنے انڈے فروخت کیے۔ دکاندار کو تو ضمانت پر رہائی مل گئی اور کیس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ بعد کی بات ہے مگر اس خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی۔ درخشاں پولیس کے مطابق دکان سے حاصل کیے گئے انڈے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں اور نتائج آنے پر ہی ان کی حقیقت معلوم ہو سکے گی۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایس پی اے کے حکام نے بھی اس دکان کا وزٹ کیا اور وہاں سے انڈے لے کر انہیں براہ راست سورج کی روشنی میں رکھا جس سے ان انڈوں کی ہیئت بدلنی شروع ہو گئی اور وہ جیلی کی طرح کی کرسٹل شکل میں آنا شروع ہو گئے۔ ایس ایف اے حکام کا بھی کہنا تھا کہ بظاہر یہ انڈے کی پلاسٹک کی طرح کے میٹرئیل سے بنے لگتے ہیں تاہم لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق اصلی اور نقلی انڈے میں یہ فرق ہے کہ نقلی انڈا باہر سے بہت چمکدار ہوتا ہے جبکہ اصلی انڈے کی سطح کھردری ہوتی ہے۔ نقلی انڈے کو توڑ کر دیکھیں تو اس کی زردی اور سفید مکس ہو چکی ہوتی ہے۔ اصلی انڈے میں ایسا نہیں ہوتا۔ ابالنے کے لیے انڈوں کو پانی میں ڈالیں تو اصلی انڈا پانی میں بیٹھ جائے گا اور نقلی اوپر تیرنے لگے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی