سگریٹ پینے کی خواہش نے اربوں روپے کی عمارت کو راکھ کا ڈھیر بنادیا

سگریٹ پینے کی خواہش نے اربوں روپے کی عمارت کو راکھ کا ڈھیر بنادیا
سگریٹ پینے کی خواہش نے اربوں روپے کی عمارت کو راکھ کا ڈھیر بنادیا

  



ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں سگریٹ پینے کے ایک شوقین نے 70کروڑ ڈالر (تقریباً 109ارب روپے)کی عمارت راکھ کا ڈھیر بنا دی۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بنائے گئے سکائی سٹی کنونشن سنٹر کی عمارت کو آگ لگ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آگ کسی سگریٹ نوش کے سگریٹ پھینکنے کی وجہ سے لگی۔

رپورٹ کے مطابق سکائی سٹی کنونشن سنٹر میں کچھ تعمیراتی کام ہو رہا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ اس تعمیراتی کام پر مامور کسی مزدور نے سگریٹ پی کر اسے پھینک دیا ہو گا جس سے اربوں کی یہ عمارت جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم ذمہ دار شخص کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آتشزدگی کے اس خوفناک واقعے میں ایک شخص آگ لگنے سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس