یہ نوجوان لڑکی ماہانہ انسٹاگرام سے کتنی رقم کماتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا اپنی نوکری چھوڑ دیں

یہ نوجوان لڑکی ماہانہ انسٹاگرام سے کتنی رقم کماتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ...
یہ نوجوان لڑکی ماہانہ انسٹاگرام سے کتنی رقم کماتی ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا اپنی نوکری چھوڑ دیں

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ نے جہاں لوگوں کی زندگی میں دیگر کئی آسانیاں فراہم کی ہیں وہیں روزگار کے بھی ایسے آسان ترین مواقع فراہم کیے ہیں کہ جن کا انٹرنیٹ کی ایجاد سے قبل تصور بھی محال تھا۔ اب اس آسٹریلوی لڑکی ہی کو دیکھ لیں جو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے اتنی خطیر رقم کما رہی ہے کہ سن کر آپ بھی نوکری چھوڑ کر یہی کام کرنے کا سوچنے لگیں۔ میل آن لائن کے مطابق جیسیکا پاور نامی یہ 28سالہ لڑکی اپنے انسٹاگرام پر سپانسرڈ پوسٹس کرتی ہے جن کے عوض اسے اچھی خاصی رقم ملتی ہے۔

جیسیکا پاور نے اب خود ہی دنیا کو اپنی آمدنی بتادی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سپانسٹرڈ پوسٹس کرکے ہفتے میں 8سے 10ہزار ڈالر کما لیتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میرے پاس گاہکوں کی قطار لگی ہوتی ہے جو اپنے برانڈز اور مصنوعات کی پوسٹس کروانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔“ حالیہ مہینوں میں جیسیکا نے اپنے اکاﺅنٹ سے دانت چمکانے والی ڈیوائسز سے لے کر جنسی کھلونوں تک، ریستورانوں سے لے کر سکن کیئر کی مصنوعات تک ہر چیز کی تشہیر کی اور رقم کمائی۔ تاہم اگر آپ بھی اس کی طرح سوشل میڈیا سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کے اکاﺅنٹ پر خاطر خواہ فالوورز ہونے چاہئیں، جیسا کہ جیسیکا کے انسٹاگرام پر 2لاکھ 15ہزار فالوورز ہیں۔تبھی کوئی برانڈ آپ کو تشہیر کے عوض رقم دینے پر آمادہ ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس